کامیابی کی داستان

AdMob کے اسمارٹ سیگمینٹیشن کے ساتھ Game Insight اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں ‎30 فیصد اضافہ کر دیتی ہے

AdMob کے اسمارٹ سیگمینٹیشن کے ساتھ Game Insight اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں ‎30 فیصد اضافہ کر دیتی ہے

Game Insight کی بنیاد 2009 میں ویلنیوس، لتھوانیا میں پڑی تھی اور اس کا مقصد ممتاز موبائل اور سوشل گیمز بنانا تھا۔ اس کی ٹیم میں بڑھ کر 600 سے زیادہ ڈیولپرز ہوگئے ہیں اور یہ Survival Arena،‏ Airport City اور Guns of Boom جیسے اختراعی اور کامیاب ٹائٹلز بنانے کے لیے معروف ہے۔ اپنی عالمی کامیابی کے باوجود، Game Insight کو اپنی خالص حکمت عملی پر مبنی گیم Survival Arena میں آمدنی بڑھانے کے لیے نئے طریقوں کی ضرورت تھی۔ گیم میں انٹرسٹیشلز کے ساتھ اسمارٹ سیگمینٹیشن کو نافذ کرنے کے بعد، انہوں نے موجودہ درون ایپ خریداری (IAP) کی آمدنی میں کمی کیے بغیر، اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں ‎30 فیصد اضافہ دیکھا۔

گیمرز سے بیگانگی کے بغیر منیٹائز کرنا

اپنی اچھی کارکردگی اور اشتہار کے ہموار تجربہ کی وجہ سے، آمدنی کے لیے Game Insight کا اعتماد IAP اور بنیادی طور پر انعام پیش کرنے والے اشتہارات کے مجموعے پر ہوتا ہے۔ آمدنی میں مزید اضافہ کرنے کے لیے، ٹیم نے ادائیگی نہ کرنے والے صارفین کو دیگر اشتہار کے فارمیٹس پیش کرنے کی طرف توجہ کی۔ حالانکہ، انہیں تشویش تھی کہ یہ اشتہارات ان کھلاڑیوں کو دکھائے جائیں گے جو کثرت سے IAPs بناتے ہیں، جس سے بالآخر ان کے IAP کی تبدیلی کی شرح کو نقصان پہنچے گا اور ادائیگی کرنے والے صارفین اسے استعمال کرنا بند کر دیں گے۔

Game Insight کی منیٹائزیشن کی سربراہ، ماریا ٹیوٹینا نے بتایا کہ ”ہم پہلے سے ہی بہت سے Google پروڈکٹس کے ساتھ کام کر رہے تھے اور ہم نے واقعی ان پر بھروسہ کر لیا ہے، اس لیے AdMob کو آزمانا ہمارے لیے واضح پسند کی طرح لگا۔ ہم اس وقت خاص طور پر پُر جوش ہو گئے جب ہم نے اسمارٹ سیگمینٹیشن کے بارے میں سنا کیونکہ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ انٹرسٹیشل اشتہارات میں کوئی بھی ان صارفین کو پیش نہ کیا جائے جن کے خرچ کرنے کا امکان ہو، جس کی وجہ سے وہ ہمارا گیم چھوڑ سکتے ہیں۔“

صحیح صارفین کو صحیح اشتہارات دکھانا

اسمارٹ سیگمینٹیشن صارفین کے خریداری کے برتاؤ کی پیشین گوئی کرنے کے لیے مشین لرننگ کا استعمال کرتی ہے اور انہیں دو گروپس میں تقسیم کرتی ہے:

  1. پیشین گوئی کردہ غیر خریدار: وہ صارفین جن کے درون ایپ خریداریاں کرنے کا امکان نہیں ہے
  2. پیشین گوئی کردہ خریدار: وہ صارفین جن کے درون ایپ خریداریاں کرنے کا امکان ہے

اسمارٹ سیگمینٹیشن کے ساتھ، صرف پیشین گوئی کردہ غیر خریداروں کی اشتہار کی درخواستیں پوری کی جائیں گی، پیشین گوئی کردہ خریداروں کی اشتہار کی درخواستیں پوری نہیں کی جائیں گی۔ ممکنہ خریداروں کو دکھائے جانے والے اشتہارات کی مقدار کو محدود کرنے سے یہ یقین دہانی ہوتی ہے کہ اشتہارات IAP تبدیلی کے راستے میں نہیں آئیں گے۔

ٹیم نے نفاذ کو استعمال میں بالکل آسان پایا۔ انہوں نے اسمارٹ سیگمینٹیشن کو فعال کر کے ایک اضافی درون گیم انٹرسٹیشل اشتہار سلاٹ کو شامل کرنے کا انتخاب کیا۔ انہوں نے اشتہار کے ڈسپلے کی حدود بھی سیٹ کر دی، اس لیے اشتہارات نئے کھلاڑیوں کو بہت جلدی نہیں دکھائے جائیں گے، جس سے انہیں بغیر پرامپٹس کے گیم کھیلنے اور ممکنہ طور پر IAPs بنانے کے لیے مزید وقت مل جائے گا۔ ماریا نے وضاحت کر کے بتایا کہ ”اسمارٹ سیگمینٹیشن کا شکریہ کہ ہم معمول سے کافی کم پر اس حد کو سیٹ کر سکے: دوسرے انٹرسٹیشلز پر 24 گھنٹے کے مقابلے کھلاڑی کے پہلی بار گیم کو شروع کرنے کے دو گھنٹے بعد۔“

گیم میں اسمارٹ سیگمینٹیشن کو فعال کرنے کے بعد، اس ماڈل نے فوراً یہ شناخت کرنا شروع کر دیا تھا کہ کن صارفین کے غیر خریداروں کے مقابلے خریدار بننے کا امکان ہے۔ ”ہم نے نئے درون گیم اشتہار کو آہستہ آہستہ شروع کیا، جبکہ ہم کھلاڑی کے تجربے اور میٹرکس پر اس کے اثر کی نگرانی کرتے رہے۔ ہم نے دیکھا کہ اصل KPIs جیسے IAP، صارف کی برقراریت یا مصروفیت میں کوئی کمی نہیں ہوئی، اس لیے ہم نے اس کو اپنے ‎100 فیصد کھلاڑیوں کے لیے دستیاب کرانا جاری رکھا۔“

عوام کے لیے دستیابی

Game Insight نے ایک ہفتے کے اندر Survival Arena میں اسمارٹ سیگمینٹیشن کو فعال کر دیا تھا اور اشتہار سے ہونے والی آمدنی میں اضافہ دیکھا تھا۔

ہم نے تقریباً ایک ہفتے میں اسمارٹ سیگمینٹیشن کو دستیاب کرا دیا تھا اور ایک ماہ کے اندر آمدنی میں بھاری اضافہ ہوا - پہلے ٹائٹل میں اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 30 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔

ماریا ٹیوٹینا, منیٹائزیشن کی سربراہ, Game Insight

ٹیم نے نوٹس کیا کہ IAP کی آمدنی یا گیم کھیلنے پر نئے انٹرسٹیشلز کا کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔ ”یہ فوری حل تھا جسے ہم آمدنی میں اضافہ کرنے اور گیم پلے کے ساتھ ہموار طور پر ضم کرنے کے لیے نافذ کر پائے، بالکل ویسے ہی جیسا ہم تلاش کر رہے تھے۔ ہم نے انٹرسٹیشلز کو مزید گیمز میں دستیاب کرانا شروع کر دیا ہے اور ان کے بہت اچھے نتائج بھی دکھائی دے رہے ہیں۔“ اسمارٹ سیگمینٹیشن کو آزمانے کے علاوہ، Game Insight نے انٹرسٹیشل کی وساطت استعمال کرنے کے لیے AdMob کے ساتھ بھی شراکت کی ہے۔ ماریا نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم نے AdMob کی وساطت کو Survival Arena میں ٹیسٹ کیا اور اس کے حیرت انگیز نتائج دکھائی دیے۔ ہم نے AdMob وساطت کا استعمال اپنی کچھ دیگر گیمز پر اپنی انعام والی ویڈیو کے لیے شروع کیا تھا۔“

مستقبل کی طرف دیکھتے ہوئے، ماریا اور ان کی ٹیم کا منصوبہ AdMob کی مزید خصوصیات کو ٹیسٹ کرنا ہے۔ Game Insight کے فی الحال 10 لائیو ٹائٹلز ہیں اور وہ اپنے زیادہ تر گیمز میں اسمارٹ سیگمینٹیشن اور AdMob وساطت کو دستیاب کرانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

اپنی منیٹائزیشن کی حکمت عملی کو اگلی سطح پر لے جانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ آج ہی ہمارے AdMob ماہرین میں سے کسی سے مشورے‎ ‎کی درخواست کریں۔