جنوبی کوریا میں واقع CookApps ایسے سوشل اور موبائل گیمز بناتی ہے جو صرف شمالی امریکہ اور یورپ میں 80 ملین کھلاڑیوں تک پہنچتے ہیں۔ CookApps نے مقبول ٹائٹلز کو لانچ کیا ہے جیسے Buggle، Pengle، Pudding Pop اور Bubble CoCo، ایسا گیم جس میں کھلاڑی بلبلوں کو شوٹ کر کے جیت کا راستہ طے کرتے ہیں۔ CookApps صارف کے تجربہ کو متاثر کیے بغیر اپنی موبائل گیمنگ ایپس کے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کو بڑھانا چاہتی تھی۔ انہوں نے Google AdMob کے انعام پیش کرنے والے ویڈيو اشتہارات اور وساطت کو اپنایا، جس کی وجہ سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 86 فیصد اضافہ اور فی یومیہ سرگرم صارف اوسط آمدنی (ARPDAU) میں 4 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔
صرف IAP کی آمدنی کافی نہیں ہو سکتی
روایتی طور پر CookApps درون ایپ خریداریوں (IAP) کے ذریعے اپنے گیمز کو منیٹائز کرتی تھی؛ تاہم، انہیں پتا چلا کہ، زیادہ تر گیمنگ ایپس کی طرح، ان کے سرگرم کھلاڑی میں سے صرف 1.5 فیصد خریداریاں کر رہے تھے۔ جب انہوں نے اس کو نئے صارفین حاصل کرنے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ملا دیا تو انہیں پتا چلا کہ صرف IAP کی آمدنی اس کو پورا نہیں کر رہی تھی۔ CookApps کو ایپ کے تجربہ میں کمی کیے بغیر غیر ادائیگی کرنے والے صارفین یا ادائیگی کرنے والے کھلاڑیوں کی اکثریت کی خرچ کرنے کی مرضی سے آمدنی حاصل کرنے کا طریقہ درکار تھا، اس لیے وہ اشتہارات کی طرف آئے۔
انعام پیش کرنے والے اشتہارات کے ساتھ کھلاڑی کی ترجیح والا تشہیری تجربہ بنانا
اشتہار کے ذریعے تعاون یافتہ آمدنی کا سلسلہ بنانے کے لیے، CookApps کو اپنے اشتہار کی انونٹری کے لیے مشتہر کا مقابلہ تخلیق کرنے کی ضرورت تھی۔ انہیں معلوم تھا کہ وساطت سے وہ اپنی ایپ کے کوڈ میں سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کِٹس (SDK) کی کم سے کم تعداد شامل کر کے متعدد اشتہار کے نیٹ ورکس سے اشتہارات پیش کر سکیں گے۔
CookApps نے سب سے پہلے صرف ایک اشتہارات کے نیٹ ورک سے شروعات کی تھی، لیکن جلد ہی انہیں احساس ہوا کہ فِل ہونے کی اعلی شرح حاصل کرنے کے لیے وہ ایک کافی نہیں تھا کیونکہ ان کے صارفین کے گروہ میں اضافہ ہوگیا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب انہوں نے وساطت پر توجہ دینی شروع کی۔ CookApps کی مارکیٹنگ اور منیٹائزیشن ڈائرکٹر، بورام کو نے بتایا کہ ”ہم بغیر ہچکچاہٹ کے AdMob کے ساتھ چلے گئے کیونکہ یہ وہاں دستیاب سب سے معتبر اور شفاف پلیٹ فارم تھا۔ مزید برآں، یہ ANO جیسی طاقتور خصوصیات فراہم کرتا ہے جو ہمارے روزانہ کے کام کو کافی آسان بنا دیتا ہے جبکہ ہمیں متعدد ذرائع سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کو زیادہ سے زيادہ کرنے کا اہل بناتا ہے۔“
وساطت کی موجودگی کے ساتھ، CookApps نے آگے بڑھ کر IAP کی آمدنی کو بچاتے ہوئے خرچ نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مصروف کرنے کے لیے خوش کن اشتہار کا تجربہ بنایا۔ انہوں نے Bubble CoCo ایپ میں انعام پیش کرنے والے ویڈیو اشتہارات کو نافذ کیا کیونکہ اس نے ویڈيو اشتہار دیکھنے کے بدلے میں صارفین کو مفت لائف پیش کر کے قدر کے تبادلہ کو تخلیق کیا تھا۔
اس کے بعد، صارفین کو خوش اور مصروف رکھنے کے بہترین نفاذ کا تعین کرنے کے لیے، CookApps نے Bubble CoCo کے صارفین کے پورے گروہ میں کئی اشتہار کے مقامات کی A/B ٹیسٹنگ کی۔ دو ہفتوں تک IAP کی آمدنی اور سیشن کے دورانیہ پر نظر رکھ کر، CookApps کو پتا چلا کہ آمدنی اور مصروفیت کے لیے پاپ اپ اشتہارات نے بہتر کام کیا ہے۔
خوش کن اشتہار کے تجربہ سے مزید آمدنی اور مصروفیت حاصل ہوتی ہے
Bubble CoCo میں پاپ اپ انعام پیش کرنے والے اشتہارات دکھانے کے بعد، CookApps کو ایپ کے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں زبردست 86 فیصد اضافہ دکھائی دیا۔ مزید برآں، انہیں 4 فیصد اضافہ ARPDAU میں حاصل ہوا تھا۔ اس اضافے سے یہ ثابت ہوگیا تھا کہ کھلاڑیوں کے صحیح سیگمنٹس کو دکھائے جانے پر انعام پیش کرنے والے اشتہارات درون ایپ خریداریوں کے علاوہ آمدنی کا نیا سلسلہ بناتے ہیں۔
اشتہارات کے لیے مطالبہ کے مزید ذرائع پیش کر کے اور آسانی سے ان کا نظم کر کے وساطت نے آمدنی کو زیادہ سے زیادہ کرنے میں مدد کی۔ اشتہار کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے (ANO) کو فعال کر کے، CookApps نے AdMob کو اپنی وساطت سلسلے پر مبنی آف ایپ ٹریفک، تاریخی ڈیٹا اور ہر اشتہار نیٹ ورک سے بازيافت کردہ معلومات کا خودکار طور پر نظم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ANO اور لائیو eCPM کو فعال کر کے، CookApps کو پتا چلا کہ AdMob کی وساطت نے ان دیگر پلیٹ فارمز سے مضبوط CPMs فراہم کیے ہیں جنہیں انہوں نے ماضی میں آزمایا ہے اسی طرح ان کی عالمی موجودگی۔
بورام نے بتایا کہ ”ہمیں یہ بات پسند آئی کہ ہمیں جب بھی ضرورت پیش آئی AdMob نے کوریائی میں وساطت کے لیے ممتاز تکنیکی سپورٹ فراہم کی۔“ ”یہ ہمارے لیے بہت اہم تھا کیونکہ ہمارے بہت سے ڈیولپرز انگریزی نہیں بولتے ہیں۔“.
Bubble CoCo میں انعام پیش کرنے والے اشتہارات اور وساطت کی کامیابی کو دیکھنے کے بعد، CookApps نے اپنی سبھی ایپس میں ان کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا، ساتھ ہی مستقبل میں اور بھی مزید پلیسمنٹس اور اشتہار کے نئے فارمیٹس میں توسیع کرنے کے منصوبے بنائے۔
اپنی منیٹائزیشن کی حکمت عملی کو اگلی سطح پر لے جانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ آج ہی ہمارے AdMob کے ماہرین میں سے کسی سے مشورہ کی درخواست کریں۔