گائیڈ

انعام پیش کرنے والے اشتہارات: صارفین، ڈیولپرز اور مشتہرین کے لیے مفید

انعام پیش کرنے والے اشتہارات: صارفین، ڈیولپرز اور مشتہرین کے لیے مفید

انعام پیش کرنے والا اشتہار کیا ہے؟ انعام پیش کرنے والے ویڈیو اور دیگر فارمیٹس کا مجموعی جائزہ

انعام پیش کرنے والے ویڈیو اشتہارات کا استعمال کیوں کریں؟

صارفین کے لیے مفید: انعام پیش کرنے والے اشتہارات ایپ کے تجربہ کو مفت میں اپ گریڈ کرتے ہیں

ڈیولپرز کے لیے مفید: انعام پیش کرنے والے اشتہارات آمدنی اور صارف کی مشغولیت میں اضافہ کرتے ہیں

ڈیولپرز انعام پیش کرنے والے اشتہارات کو پسند کرتے ہیں کیوںکہ وہ آمدنی میں اضافہ کرتے ہیں اور صارفین کو مشغول رکھتے ہیں۔ ان فارمیٹس کو ایپ کے بنیادی تجربہ کو محفوظ رکھنے کے ساتھ خرچ نہ کرنے والے صارفین کو مؤثر طریقے سے منیٹائز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ویڈیو کی تکمیل اور مصروفیت کی بے مثال شرحوں کی وجہ سے انہیں عام طور پر ہر ایک ہزار نقوش پر بہت اعلی لاگت (CPM) حاصل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، انعام پیش کرنے والے اشتہارات سے عام طور پر صارف کی برقراریت میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ انعامات کی وجہ سے، صارفین کو ایپ پر زیادہ وقت خرچ کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ بالآخر، انعام پیش کرنے والے اشتہارات درون ایپ خریداریوں (IAP) کے ساتھ ہائبرڈ منیٹائزیشن ماڈل لاگو کرنے کا زبردست موقع فراہم کرتے ہیں۔ درون ایپ خریداریوں کے ساتھ منیٹائز کرنے والی گیمز کی بڑھتی ہوئی تعداد اب IAP کے تکملہ کے طور پر انعام پیش کرنے والے اشتہارات کو نافذ کرتی ہے۔ انعامات پریمیم کی خصوصیات کے تعارف کے طور پر کام کر سکتے ہیں، اس لیے صارفین صرف زیادہ دیر تک کھیلتے ہی نہیں بلکہ ان میں سے زیادہ تر بالآخر خرچ کرنے والے بن جاتے ہیں۔

مشتہرین کے لیے مفید: انعام پیش کرنے والے اشتہارات قابل قدر نقوش تیار کرتے ہیں

مشتہرین انعام پیش کرنے والے اشتہارات کو پسند کرتے ہیں کیونکہ دوسرے اشتہاراتی فارمیٹس کی بنسبت انہیں زیادہ صارفی مشغولیت موصول ہوتی ہے، جس کی وجہ سے اشتہار پر کئے گئے خرچ سے زیادہ منافع (ROAS) ملتا ہے۔ اشتہارات آپٹ ان ہوتے ہیں اور صارفین اکثر انعامات کی وجہ سے انہیں آخر تک دیکھتے ہیں۔ جس کی وجہ سے، کارکردگی والے مشتہرین کو تبدیلی کی ا‏علی شرحیں ملتی ہیں اور برانڈ کے مشتہرین کی برانڈ کی آگاہی اور یاد آوری میں اضافہ ہوتا ہے۔

انعام پیش کرنے والے اشتہارات کیسے نتائج لاتے ہیں؟

انعام پیش کرنے والے اشتہارات کو استعمال کرنے والے ڈیولپرز کو آمدنی اور صارف کی مشغولیت دونوں پر مثبت اثر نظر آیا ہے۔ یہ جاننے کے لیے مزید پڑھیں کہ آپ جیسے ڈیولپرز کے لیے انعام پیش کرنے والے اشتہارات نے کس طرح افادیت میں اضافہ کیا ہے۔

تشہیر سے آمدنی میں اضافہ

صوفیہ، بلغاریہ کی ایک گیمنگ کمپنی NoSixFive نے انعام پیش کرنے والے اشتہار سے حاصل ہونے والے تجربہ کے مطابق اپنا گیم Jump Drive بنایا۔ کمپنی اپنی موجودہ ایپس کو بینر اور انٹرسٹیشل اشتہارات سے منیٹائز کر رہی تھی، لیکن وہ انعام پیش کرنے والے اشتہارات کو آزمانا چاہتی تھی۔ فِل ہونے کی اعلی شرحوں اور اچھے صارفی تجربہ کی وجہ سے NoSixFive نے اصل میں AdMob کے ساتھ کام کرنے کا انتخاب کیا تھا۔

نیم لامتناہی بقا کی گیم Jump Drive انعام پیش کرنے والے اشتہارات کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے درست موقع تھا۔ پلیئرز توانائی کے سیلز جمع کرتے ہیں، جنہیں وہ پورے گیم میں باقی رہنے کے لیے حاصل کرتے ہیں۔ سیلز سے جہاز اور نئے لیولز حاصل ہوتے ہیں۔ NoSixFive نے پلیئرز کو اور بھی اعلی نتائج حاصل کرنے کا موقع دیتے ہوئے، انعام پیش کرنے والا اشتہار دیکھ کر دوڑنے کے دوران جمع کردہ سیلز کی مقدار کو دو گنا یا تین گنا کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا۔ انعام پیش کرنے والے اشتہارات کے اس نفاذ سے Google Play اور Apple App اسٹور میں اعلی eCPMs، شاندار صارفی مشغولیت اور مثبت تبصرے ملے۔

زیادہ IAP آمدنی

انعام پیش کرنے والے اشتہارات کا استعمال صارفین کو درون ایپ خریداریاں کرنے کی ترغیب دینے کا زبردست طریقہ ہو سکتا ہے۔ ڈیجیٹل اشیاء خریدنے والے پلیئرز کی عام طور پر ایک چھوٹی تعداد سے موصول کردہ آمدنی کی تکمیل کرنے کے لیے چینی ڈیولپر Avid.ly آمدنی کا دوسرا سلسلہ حاصل کرنا چاہتی تھی۔ انعام پیش کرنے والے اشتہارات کو آزمانے کے لیے ڈیولپر نے AdMob کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن وہ IAP آمدنی میں کمی کے بارے میں فکر مند تھی۔

اپنی ایک آرام دہ گیم میں انعام پیش کرنے والے اشتہارات کو نافذ کرنے کے بعد، Avid.ly کو بالکل برعکس اثر نظر آیا۔ صارفین نے ‎18 فیصد وقت درون ایپ آئٹمز خریدنے میں خرچ کیا اور گیم میں ‎20 فیصد مزید وقت صرف کیا۔ اس ایپ کی آمدنی میں بھی مجموعی طور پر ‎40% اضافہ ہوا۔ ان نتائج نے Avid.ly کو اپنی سبھی ‎50 سے زیادہ گیمنگ ایپس میں انعام پیش کرنے والے اشتہارات کو نافذ کرنے کی ترغیب دی۔ انعام پیش کرنے والے اشتہارات اور IAP کے اس ہائبرڈ ماڈل کے ساتھ مزید ڈیولپرز کو کامیابی مل رہی ہے۔

صارف کی مشغولیت اور برقراریت پر مثبت اثر

انعام پیش کرنے والے اشتہارات کو استعمال کرنے والی ایپس کی سیشن کی طوالت اور صارف کی برقراریت میں اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی کوریا میں قائم کی جانے والی عالمی گیمنگ کمپنی CookApps نے 2016 تک شمالی امریکہ اور یورپ میں 80 ملین پلیئرز حاصل کیے۔

CookApps شروع میں اپنے آمدنی کے اصل سلسلہ کے طور پر IAP پر منحصر تھی، لیکن سوشل نیٹ ورکس سے کم نامیاتی ٹریفک کے ساتھ صارفی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے کمپنی آمدنی بڑھانے کی طرف متوجہ ہوئی۔ مئی 2017 میں، ایک اضافی موقع حاصل کرنے کے لیے صارفین کو اہل بنانے والے انعام پیش کرنے والے ویڈیو اشتہارات کو شامل کرنے کے بعد، CookApps کی ایک ایپ کی سیشن کی طوالت میں ‎16% اضافہ ہوا۔ اسی سال بعد میں، کمپنی نے آپٹ ان کی شرحوں میں اضافہ کیلئے اشتہار کے مقامات کو A/B ٹیسٹ کیا۔ ٹیسٹس سے یہ معلوم ہوا کہ صارفین کا آخری موقع ختم ہوتے ہی انعام پیش کرنے والے اشتہارات کو لگانے سے ان کی مرئیت میں اضافہ کرنا ممکن ہے۔ سیشن کی طوالت میں ‎211% اضافہ ہوا۔

اپنے انعام پیش کرنے والے اینالیٹکس فنل کو بہترین بنا کر، CookApps صارف کی مشغولیت میں اضافہ کرنے میں کامیاب رہی۔ اس یقین کی بنیاد پر کہ صارفین کے اسکرین کے وقت میں اضافہ کر کے صارفین سے درون ایپ خریداری کرائے جانے کے موقع میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، ٹیم نے ادائیگی کرنے والے اور ادائیگی نہ کرنے والے دونوں صارفین کو انعام پیش کرنے والے اشتہارات دکھانے کا فیصلہ کیا۔ جب انعام پیش کرنے والے اشتہارات کے ساتھ صارفین کو مشغول رکھنے اور ابھارنے والے تجربات ملتے ہیں تو ایپ کی طرف ان کے میلان میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ بار بار واپس آتے ہیں۔

انعام پیش کرنے والے اشتہارات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں؟ اگر آپ کی ایپ کو 100,000 سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے تو ہم مفت مشورہ دے کر آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ مفت مشورہ کی درخواست کریں۔

  1. Google Ads Data, iOS/Android, Global, Apr. 2017-Jan. 2018
  2. Google Play کا ڈیٹا، عالمی، جنوری 2017 بمقابلہ جنوری 2018۔ Google Play اسٹور سے استعمال کردہ ڈیولپر کے اعلان کردہ اشتہارات اور IAP پرچم۔