کامیابی کی داستان

RisingWings نے AdMob کے وساطتی اور بڈنگ سولیوشنز کے ساتھ ARPDAU میں ‏8.7% اضافہ دیکھا

RisingWings نے AdMob کے وساطتی اور بڈنگ سولیوشنز کے ساتھ ARPDAU میں ‏8.7% اضافہ دیکھا

جنوبی کوریائی ڈیولپر RisingWings دنیا بھر کے گیمرز کی تفریح کو یقینی بناتے ہوئے، ہر پروجیکٹ کو عالمی نقطہ نظر سے شروع کرتی ہے۔ اس کے ساتوں ٹائٹلز آرام دہ گیمز ہیں، جن کے زمروں کی رینج اسپورٹس سے حکمت عملی تک ہے۔ ساتوں گیمز میں درون ایپ خریداریاں اور اشتہارات شامل ہیں نیز RisingWings کی کُل آمدنی میں سے ‏20-30% اشتہارات کی وجہ سے ہوتی ہے۔ 2021 میں، ڈویلپر اس متعلق غیر یقینی کا شکار تھے کہ آیا ان کا موجودہ وساطتی پلیٹ فارم فی یومیہ فعال صارف اوسط آمدنی (ARPDAU) کو زیادہ سے زیادہ کر رہا ہے یا نہیں۔ ایک بینچ مارک قائم کرنے اور یہ دیکھنے کیلئے کہ آیا ان کا موجودہ منیٹائزیشن پلیٹ فارم مؤثر ہے یا نہیں، انہوں نے AdMob کے ساتھ ایک تجربہ کیا۔ AdMob کی وساطت ٹیسٹ کر کے انہیں پتہ چلا کہ وہ ARPDAU کو ‏8.7% سے بڑھا سکتے ہیں اور اپنا اشتہار کی منیٹائزیشن پر صرف کیا جانا والا وقت آدھا کر سکتے ہیں۔

منیٹائزیشن کے معیارات کو سمجھنا

محدود داخلی وسائل نے RisingWings کو دیگر وساطت کے پلیٹ فارمز دریافت کرنے سے روکا ہوا تھا۔ ان کا فوکس بنیادی طور پر گیمز بنانے اور انہیں فائن ٹیون کرنے پر تھا اور ان کے پاس اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کیلئے ایک قابل اعتماد بیس لائن نہیں تھی۔ ساتھ ہی ساتھ، RisingWings کو اپنے موجودہ پلیٹ فارم کے ساتھ چیلنجز کا سامنا تھا۔ تاخیر کے مسائل کے ساتھ، ڈیش بورڈ ڈیٹا پر رپورٹ کردہ اعداد و شمار اور موصول شدہ ادائیگیوں میں بھی کچھ فرق تھے۔ اس ڈیش بورڈ کے ذریعے، ٹیم کو اشتہار کے فارمیٹ کے لحاظ سے کمائیوں کی تشخیص‏‎ ‎ کرنا مشکل لگتا تھا۔

ان چیلنجز کی وجہ سے، RisingWings نے AdMob کے ساتھ تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ آیا وہ ARPDAU اور رپورٹنگ کو بہتر بنا سکتے ہیں اور مزید مؤثر سولیوشن کے ساتھ اپنا ورک لوڈ کم کر سکتے ہیں یا نہیں۔

Firebase کے ساتھ ایک عالمی اے بی ٹیسٹ

RisingWings 2018 سے مطالبہ کے ذرائع کے طور پر AdMob استعمال کر رہے تھے، لہذا وہ پلیٹ فارم سے پہلے ہی مانوس تھے۔ انہوں نے اپنے موجودہ سولیوشن کو AdMob کے وساطتی پلیٹ فارم کے مقابلے میں ٹیسٹ کیا، جو انہوں نے اس کے ریئل ٹائم بڈنگ سولیوشن کیلئے منتخب کیا تھا۔ Google کی مدد سے، ٹیم نے Firebase ریموٹ کنفیگریشن اور اے بی ٹیسٹنگ خصوصیات کے ذریعے ایک تجربہ سیٹ اپ کیا۔

RisingWings نے اپنے تجربے کیلئے، 600K ماہانہ فعال صارفین کی عالمی آڈئینس والے اپنے سب سے مقبول ٹائٹل، Golf King کا انتخاب کیا۔ فروری 2021 میں 21 دن تک، انہوں نے اپنے عالمی صارفین میں سے نصف کو اپنے موجودہ وساطتی پلیٹ فارم پر رکھا اور باقی نصف کو Firebase ریموٹ کنفیگریشن کے ذریعے AdMob پر منتقل کر دیا۔ "Firebase میں ان ٹیسٹس کو کنفیگر کرنا نسبتاً آسان اور کم پیچیدہ ہے"، Golf King کے پروجیکٹ مینیجر وو بایونگ چائے کہتے ہیں۔ پورے تجربے کے دوران، ٹیم نے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی اور برقراریت میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی کی پیمائش کرنے پر فوکس کیا۔

اگر ہم نے یہ تجربہ نہ کیا ہوتا تو ہم اب تک سوچ ہی رہے ہوتے کہ پلیٹ فارمز تبدیل کرنے کا اثر کیا ہو سکتا ہے۔ موجودہ پلیٹ فارم کے ساتھ بہترین بنانے کی سبھی کوششیں اور اختیارات بہت محدود ہوتے۔

وو بایونگ چائے, Golf King پروجیکٹ مینیجر, RisingWings

بہتر رپورٹنگ اور آمدنی میں اضافہ

AdMob کے ساتھ، RisingWings نے برقراریت متاثر ہوئے بغیر ARPDAU میں ‏8.7% اضافہ دیکھا۔ لیکن آمدنی میں اضافہ محض شروعات تھی۔ اب ٹیم قابل کارروائی بصیرتوں تک رسائی کر سکتی تھی اور رپورٹنگ مستحکم، پیشگوئی کے قابل اور معتبر ہو گئی۔ وہ اشتہار کے فارمیٹ کے لحاظ سے تقسیم کردہ کمائیاں بھی دیکھ سکتے تھے۔ آپریشنل کوششوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ سے اشتہار کی مینجمنٹ پر وقف وقت اور وسائل ‏50% سے کم ہوئے۔

ان نتائج کے بعد، RisingWings نے اپنا AdMob اشتہار کا شیئر بڑھا دیا۔ اگر انہوں نے یہ تجربہ نہ کیا ہوتا، وو بایونگ کہتے ہیں، "ہم اب تک سوچ ہی رہے ہوتے کہ پلیٹ فارمز تبدیل کرنے کا اثر کیا ہو سکتا ہے اور موجودہ پلیٹ فارم کے ساتھ تمام بہترین بنانے کی کوششیں اور اختیارات بہت محدود ہوتے۔" آج، AdMobs Golf King کے بڈنگ سولیوشنز iOS اور Android دونوں ورژنز پر چلاتی ہے۔

جہاں تک نئی خصوصیات اختیار کرنے اور بہتریاں کرنے کی بات ہے تو RisingWings کی رفتار ہرگز کم نہیں ہوئی ہے۔ ٹیم گیمنگ کے تجربے کو بہتر بنانے اور سب سے بہترین اسٹور کسٹمائزیشنز کا تعین کرنے کیلئے Firebase ریموٹ کنفیگریشن اور اے بی ٹیسٹنگ خصوصیات کا نفاذ کر رہی ہے۔ وہ ڈیٹا اسٹوڈیو ڈیش بورڈز اختیار کرنے کیلئے Google کے ساتھ کام بھی کر رہے ہیں اور صارفین کی مزید زمرہ بندی کرنے کیلئے AdMob کی آڈیئنس خصوصیت استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس سے ایک مزید حسب ضرورت تجربہ پیش کیا جا سکے گا۔