کامیابی کی داستان

IGG ‏AdMob پلیٹ فارم کے ساتھ اشتہارات کے ARPDAU میں 200 فیصد تک کا اضافہ کرتا ہے

IGG ‏AdMob پلیٹ فارم کے ساتھ اشتہارات کے ARPDAU میں 200 فیصد تک کا اضافہ کرتا ہے

کسی گیم کے لیے اس کی شروعاتی ریلیز کے سالوں بعد مارکیٹ کی رفتار کو حاصل کرنا غیر معمولی ہے۔ لیکن Lords Mobile کے ساتھ ایسا ہی ہوا، ایک ملٹی پلیئر حکمت عملی کا عنوان جو 2016 میں ریلیز کیا گیا اور دسمبر 2020 میں اس کی ماہانہ آمدنی 66 ملین امریکی ڈالر کو پہنچ گئی۔ IGG، گیم کے پیچھے ڈویلپر اور ناشر کی مماثل کامیابیوں کا سلسلہ ہے۔

اگر چہ کمپنی نے اپنے 50 سے زائد عنوانات کے ساتھ نمایاں ترقی حاصل کی ہے لیکن انہوں نے اشتہار کی منیٹائزیشن میں جلد بازی سے کام نہیں لیا۔ ایک بار جب انہوں نے آخر کار آمدنی میں گراوٹ کے بعد اپنی منیٹائزیشن کی حکمت عملی میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا تو IGG نے AdMob کا رخ کیا۔ AdMob پلیٹ فارم اور اس کے بِڈنگ سولیوشن کو اختیار کر کے IGG نے اپنی فِل ہونے کی شرح کو دگنا کر لیا اور اپنی تمام گیمز میں اشتہارات سے فی یومیہ فعال صارف اوسط آمدنی (ARPDAU) میں 100 سے 200 فیصد کا اضافہ کیا۔

آمدنی اور کسٹمر کی بصیرتوں کے نئے وسائل تلاش کرنا

جب IGG ٹاور کی پختہ دفاعی گیم "Castle Clash" نے سال کے گزرنے کے ساتھ کم آمدنی پیدا کرنا شروع کی تو ٹیم اس بات سے واقف ہو گئی کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ اپنی درون ایپ خریداری (IAP) کے تحت صرف منیٹائزیشن ماڈل کو تبدیل کیا جائے۔ وہ آمدنیوں میں اضافہ، آمدنی کے سلسلوں کو متنوع اور اپنے صارفین کی لائف ٹائم قدر (LTV) کو بہتر طور پر سمجھنا چاہتے تھے۔

تاہم، ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے IGG کو پہلے اپنے دستیاب منیٹائزیشن ٹولز کے سیٹ کو وسیع اور گہرا کرنا پڑا۔ وہ اس مقام پر پہنچ چکے تھے جہاں وہ یہ سمجھنے میں وسائل کی سرمایہ کاری کر سکتے تھے کہ کیسے درون ایپ اشتہارات صارف کی برقراریت اور احتیاط کے ساتھ تجربہ پر اثر ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کچھ مارکیٹ ریسرچ بھی کی اور انہیں معلوم ہوا کہ درون ایپ اشتہارات اور IAP‏.nbsp&؛ کے امتزاج کے ساتھ ان کی جیسی گیمز میں مثبت نتائج دیکھنے کو مل رہے تھے، شروع کرنے کے لیے IGG نے ایسے ثالثی پلیٹ فارم اور پارٹنرشپ کی تلاش شروع کی جو ان کی متعدد گیمز اور اسٹوڈیوز کو سپورٹ کر سکے۔ Google AdMob کے پاس مضبوط نیٹ ورک کی کارکردگی اور استحکام تھا جس کی IGG کو ضرورت تھی لہذا انہوں نے اس کے ثالثی پلیٹ فارم کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔

قریبی پارٹنرشپس اور تنظیم کی کوششیں

ٹیم کی اشتہاری منیٹائزیشن کی مہارت کو مستحکم کرنے کے لیے IGG نے وقف کردہ اشتہاری منیٹائزیشن ٹیم بنائی — ایک شخص جز وقتی سے تین لوگوں تک وسعت دیتے ہوئے — اور موضوع پر عام سوالات پر بحث کرنے کے لیے ایک داخلی فارم سیٹ اپ کیا۔ فورم نے انہیں آسانی سے بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے اور ہر گیم اسٹوڈیو میں ان کے AdMob انضمام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے قابل بنا دیا۔

بیرونی تاثرات کے لیے انہوں نے اپنی جدید ترین گیمز میں سے کسی ایک میں درون ایپ اشتہارات پر صارف کے رجحان کا اندازہ لگانے کے لیے صارف سے متعلق تحقیق کے مطالعے کا انعقاد کیا۔ ٹیم نے واٹر فال ثالثی، AdMob بِڈنگ اور مشترک خصوصیات کے حامل لوگوں کے گروپ کی رپورٹ سمیت متعدد خصوصیات کو اختیار کیا۔ انہوں نے IAP صرف گیمز کی جانچ سمیت اشتہاری منیٹائزیشن پر تجربات کا سلسلہ بھی چلایا۔

جب انہوں نے پہلی بار تجربہ کرنا شروع کیا تو IGG کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر Malen Li اور ان کی ٹیم نے زیادہ تر فِل ہونے کی شرح اور اشتہارات کے ARPDAU میں تبدیلیوں پر توجہ دی۔ Malen کا LTV کو سمجھنے پر مزید توجہ دینا شروع کرنے اور ہر گیم کے لیے IAP اور درون ایپ اشتہارات کے درمیان صحیح توازن کا پتا لگانے کے طریقے کی وضاحت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ "لیکن AdMob کے ساتھ اپنے گہرے تعاون سے ہم نے مختلف گیمز کے لیے مختلف حل پیش کیے ہیں"۔

Malen کی ٹیم نے ابتدائی مرحلے میں اپنے نجی ڈویلپرز کو جلد ہی شامل کر لیا جس نے پروڈکٹ ٹیم کے روڈ میپ پر AdMob انضمام کو حاصل کرنا آسان بنا دیا۔ Malen کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال میں پروڈکٹ اور تنظیم دونوں کے لیے بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔

photo

AdMob کے ساتھ گہرے تعاون سے ہم نے مختلف گیمز کے لیے مختلف حل پیش کیے۔ نیز اس عمل میں، IAP اور درون ایپ تشہیر کے درمیان متوازن نقطہ تلاش کرنے کے لیے ہم نے سیکھنا جاری رکھا۔

Malen Li, مارکیٹنگ ڈائریکٹر, IGG

ARPDAU ‏LTV کی تفہیم میں اضافہ اور اسے بہتر کرتا ہے