کامیابی کی داستان

Bigcool ‏AdMob پلیٹ فارم کے ساتھ 25 فیصد eCPM کا اضافہ دیکھتا ہے

Bigcool ‏AdMob پلیٹ فارم کے ساتھ 25 فیصد eCPM کا اضافہ دیکھتا ہے

Bigcool Games پر، تفصیلات کی اہمیت ہے۔ CEO اور معاون بانی Qian’an Li کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی کا کمال پرست جذبہ "ہمارے تمام پروڈکٹس کے معیار کو اعلی رکھتا ہے"۔ معیاری آرام دہ گیمز تخلیق کرنے میں صرف ہونے والی توانائی اور صبر سے آراستہ اس ٹیم کے پاس انڈسٹری کے بارے میں گہری تفہیم اور اختراع کی جدت ہے۔

جب Bigcool نے اشتہار کی آمدنی میں اضافہ کرنا چاہا تو انہوں نے ایک ایسا حل تلاش کیا جو انہیں گیمنگ کے معیاری تجربے کو برقرار رکھنے میں فعال بنائے جسے تخلیق کرنے کے لیے انہوں نے سخت محنت کی تھی۔ پچھلی کمپنی میں AdMob کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے Qian'an پہلے سے ہی پلیٹ فارم سے واقف تھے اور انہوں نے Bigcool کے لیے اسے آزمانے کا فیصلہ کیا۔ AdMob ثالثی اور اڈاپٹیو بینرز کے ساتھ دو ہفتوں کے تجربے کے بعد Bigcool نے بینر eCPM میں 25 فیصد اور بینر اشتہارات میں 23 فیصد کا اضافہ کیا۔

ایک ایسا حل جو صارف کو ترجیح دیتا ہے

اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافے کی کوشش میں Bigcool نے اپنا نجی ثالثی پلیٹ فارم تیار کرنا شروع کر دیا۔ حالانکہ اس کو برقرار رکھنے میں شامل کام دستی اور پیچیدہ تھا اور آمدنی کا حصول اب بھی کمپنی کے ہدف سے نیچے تھا۔ Bigcool نے کوئی اور حل تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔ AdMob ثالثی کی آسانی اور سادگی نے ٹیم کو متاثر کیا اور وہ بھی صارف کے تجربہ پر AdMob کے فوکس سے متاثر ہوئی — درست پلیٹ فارم کے لیے ٹیم کی تلاش میں ایک کلیدی عنصر۔

Qian’an کا کہنا ہے کہ "یہ اہم ہے کہ صارفین اپنی مرضی کے مطابق اشتہارات کو آف کرنے کے اہل ہیں اور اس تناسب میں AdMob سب سے بہتر ہے"۔ "دوسرے پلیٹ فارمز میں اشتہار پاپ اپ کو بند کرنے کے بٹن کا پتا لگانا ناممکن ہے، گویا جان بوجھ کر چھپایا گیا ہو۔ یہاں تک کہ جب آپ اس پر کلک کرتے ہیں تو آپ کو کسی اور ونڈو یا رکی ہوئی اسکرین پر لے جایا جاتا ہے جس کے لیے مزید کلکس کی ضرورت ہوتی ہے"۔ اگر اشتہارات کو بند کرنا مشکل ہو تو Qian’an کا مزید کہنا ہے کہ پھر آخر کار صارف کی مشغولیت مسترد ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

صارفین کے لیے بہتر اشتہار کے تجربے کا تخمینہ کرنا

photo

میں تقریبا 10 فیصد اضافے کی توقع کر رہا تھا کیونکہ میں نے اچھی طرح سوچا تھا کہ بینرز کی بہتری حقیقت میں نیتجے کو کتنا متاثر کرے گی؟ لیکن آخر میں یہ میری توقعات سے تجاوز کر گیا۔

Qian’an Li, CEO اور معاون بانی, Bigcool گیمز

عمدہ نتائج مزید انضمامات کو آگے بڑھاتے ہیں

اس کے علاوہ اڈاپٹیو بینرز کو نافذ کرنے کے نتیجے میں بینر اشتہارات کے لیے eCPM میں 25 فیصد اور آمدنی میں 23 فیصد کا اضافہ ہوا۔ Qian’an کا کہنا ہے کہ "میں تقریبا 10 فیصد اضافے کی توقع کر رہا تھا کیونکہ میں نے اچھی طرح سوچا تھا کہ بینرز کی بہتری حقیقت میں نیتجے کو کتنا متاثر کرے گی؟"۔ "لیکن آخر میں یہ میری توقعات سے تجاوز کر گیا"۔ Qian’an کا کہنا ہے کہ اڈاپٹیو بینرز صارفین کے لیے دکھنے میں دلکش تجربہ اور کاروبار کے لیے زیادہ eCPMs دونوں فراہم کرتے ہیں۔ ایک بار جب Qian’an کی ٹیم نے ٹیسٹنگ کے دو ہفتوں کے اندر eCPM اور ARPU دونوں میں زبردست اضافہ دیکھا تو انہوں نے دیگر گیمز میں اڈاپٹیو بینرز کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا۔ صارف کی برقراریت کے میٹرکس پورے تجربہ اور مکمل عمل کے دوران ایک جیسے رہے۔

Qian’an ایک ایسے مستقبل کے منتظر ہیں جہاں Bigcool کی گیمز کی وسیع رسائی اور AdMob سے آمدنی کے سلسلوں کے ساتھ کاروبار کو سپورٹ کرنے کا منصوبہ ہوگا۔ ٹیم خاص طور پر AdMob بِڈنگ کے بارے میں پرجوش ہے جو انعام سے خالی ویڈیوز جیسے صارف کے پچھلے خدشات کو ختم کر کے اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ Bigcool ہمیشہ زیادہ آمدنی والے اشتہارات کو دکھاتا ہے اور لوڈنگ ٹائم کو رفتار دیتا ہے۔ AdMob کے ساتھ مل کر Bigcool اعلی کوالٹی والے تجربات کی تخلیق کو برقرار رکھ سکتا ہے جو مستحکم آمدنی کو پیدا کرتے ہیں اور اعتماد کے ساتھ اپنی ترقی کے مقاصد کی طرف بڑھتے ہیں۔