کرس بک نے 2016 میں اپنی FitBit-finder کو App اسٹور اور Play اسٹور پر ایک بامعاوضہ ایپ کے طور پر لانچ کیا۔ پروڈکٹ کی مضبوط موافقت Bickster کے قیام کی وجہ بنی، جو جلد ہی وسیع ہو کر بارہ ایپس فراہم کرنے لگی۔
قابل توسیع آمدنی کا ذریعہ ڈھونڈنا
جب کرس نے Bickster لانچ کی تو کمپنی آمدنی کیلئے سبسکرپشنز اور درون ایپ خریداریوں پر انحصار کرتی تھی۔ مگر صرف ادائیگی والا وہ ماڈل وسیع طور پر استعمال کیے جانے میں رکاوٹ بنا اور مفت ایپس سے مقابلہ کرنا مشکل ہو گیا۔ "طویل عرصے تک"، کرس کہتے ہیں، "ہم ان 5 فیصد لوگوں پر فوکس کرتے رہے جو ہماری ایپس کیلئے ادائیگی کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے اور ان 95% لوگوں پر نہیں جو ایپ میں تو دلچسپی رکھتے تھے مگر ادائیگی کیلئے تیار نہیں تھے"۔ لہذا، Bickster نے ایک اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کی اسٹریم کی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا اور بامعاوضہ ایپ کے مقابلے میں AdMob والی فریمیم اشتہار کے ذریعے تعاون یافتہ ایپس کا اثر سمجھنے کیلئے Firebase کے ساتھ اے بی ٹیسٹس چلائے۔ اگرچہ اشتہارات کے ساتھ درون ایپ خریداری کی آمدنی کچھ کم ہوئی، انہیں پتہ چلا کہ فی ایپ مجموعی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے، جس سے ٹیم کو اپنی سبھی ایپس پر فریمیم، اشتہار کے ذریعے تعاون یافتہ ماڈل کی طرف جانے کا حوصلہ ملا۔
اشتہار کے ذریعے تعاون یافتہ منیٹائزیشن زبردست ترقی کی راہیں کھولتی ہے
اشتہار کے ذریعے تعاون یافتہ ایپس کی طرف Bickster کے رجحان کا ڈرامائی اثر ہوا: ایک سال کے اندر آمدنی 600% بڑھ گئی اور اس سال ایپ کی مجموعی آمدنی دوگنی ہونے کی توقع ہے۔ "اشتہار پر مبنی آمدنی کے ماڈل پر منتقل ہونا گیم چینجر ثابت ہوا،" کرس تصدیق کرتے ہیں۔ تاہم، سب سے بڑا اثر یہ تھا کہ Bickster اب اپنی ایپس کو مفت کر سکتا ہے، جس سے اس کے ٹولز تک زیادہ لوگ رسائی کر سکتے ہیں اور اس سے انہیں مزید مؤثر طور پر مقابلہ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
اشتہارات اور ڈیٹا کی بصیرتوں کے ذریعے آمدنی کے نئے مواقع دریافت کرنا
ایپس میں ضم کردہ اشتہارات کے ساتھ، نتیجے میں آمدنی میں ہونے والے اضافے نے ٹیم کو صارف کا تجربہ بہتر بنانے پر فوکس کرنے کے قابل بنایا۔ "ڈیجیٹل کاروبار ہونا کافی زبردست ہے"، کرس کہتے ہیں۔ "آپ ہر چیز کی پیمائش کر سکتے ہیں۔ AdMob اور Google Firebase سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے ذریعے، ہم ہر صارف کیلئے اشتہار کے تجربے کو حسب ضرورت بنا سکتے ہیں اور اشتہارات اور درون ایپ خریداریوں کو متوازن کر سکتے ہیں۔ اس سے ان کا اشتہار کا تجربہ زیادہ متعلقہ اور کم مداخلت والا ہو جاتا ہے۔ یہ ہمارے اور انتہائی صارف دونوں کیلئے بہترین ہے۔"
Bickster کاروبار کی کارکردگی کی ایک مکمل تصویر کشی کیلئے AdMob اور Firebase ڈیٹا کو کئی دیگر پلیٹ فارمز کے ساتھ یکجا کرتی ہے۔ یہ ڈیٹا سیلز، کنورژنز، لائف ٹائم قدر وغیرہ سمجھنے کیلئے ان کی داخلی رپورٹنگ کو تقویت دینے میں مدد کرتا ہے۔
کرس اور ٹیم نئی ایپس بنا کر، مزید لوگوں کو بھرتی کر کے اور اپنی پسنیدیدہ چیزیں کر کے Bickster کو بڑا کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ "اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی نے ہمارے کاروبار کی کایا پلٹ دی ہے اور ہمیں ترقی کیلئے درکار بوسٹ دیا ہے"، وہ خلاصہ کرتے ہیں۔ "ہم سب آئندہ مواقعوں اور اپنی پسند کا کاروبار بنانے کے قابل ہونے کی وجہ سے پُرجوش ہیں۔"