کامیابی کی داستان

Maleo نے AdMob پلیٹ فارم اور بڈنگ کے ساتھ آمدنی میں ‏50% کا اضافہ دیکھا

Maleo نے AdMob پلیٹ فارم اور بڈنگ کے ساتھ آمدنی میں ‏50% کا اضافہ دیکھا

دنیا بھر کے لوگ گیم پبلشر Maleo کی مقبول موبائل ایپ Bus Simulator Indonesia کی مدد سے اپنی خود کی بنائی ہوئی بس میں انڈونیشیا کی سڑکوں پر ورچوئل طور پر نیویگیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ سیمولیشن گیم 9.5M ماہانہ فعال صارفین کی ایک بڑی کمیونٹی پر مشتمل ہے جو ملک کی بسوں سے نکلنے والی میلوڈک ہارن کی آوازوں سمیت اس کے مضبوط مقامی مواد سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ڈرائیو کرتے ہوئے صارفین کا سامنا ڈیجیٹل لوگوں تک سے ہوتا ہے جو Om Telolet Om!” چلاتے ہیں، یہ بچوں کی جانب سے ایک عمومی نعرہ ہے جو بس ڈرائیورز سے اس درخواست کیلئے ہے کہ وہ پاس سے گزرتے ہوئے ہارن بجائیں۔

ٹیم نے Bus Simulator Indonesia کیلئے کئی سال پہلے AdMob وساطت ضم کی اور گیم نے صرف اشتہارات کے ذریعے آمدنی حاصل کی۔ مگر علاقے اور دنیا بھر میں پھیلی ہوئی کم افرادی قوت کے ساتھ، Maleo نے وسائل پر دباؤ ڈالے بغیر اور صارف کا تجربہ متاثر کیے بغیر آمدنی بڑھانے کیلئے نئے طریقے ڈھونڈے۔ 2021 میں، AdMob نے بڈنگ کی تجویز دی اور Maleo نے اسے آزمانے کا فیصلہ کیا۔ Bus Simulator Indonesia میں بڈنگ ضم کرنے کے بعد، Maleo کی اشتہاراتی آمدنی توقعات سے بڑھ کر ‏50% سے بہتر ہوئی، یہ سب کچھ صارف کا تجربہ محفوظ رکھتے اور کمپنی کے خاطر خواہ وسائل بچاتے ہوئے ہوا۔

تجرباتی ثقافت میں ٹرائل اور اصلاح

دور سے کام کرتے ہوئے بھی، Maleo کی تجرباتی اقدار گہرائی تک جاتی ہیں۔ ٹیم صارفین کو مشغول رکھنے کیلئے اپنے گیمز مستقل بہتر بناتی ہے اور بری کارکردگی والے گیمز کو ختم کرنے کیلئے مختلف پلیٹ فارمز پر اشتہار کے نیٹ ورکس کی جانچ کرتی رہتی ہے۔

وہ اپنے واٹر فال کو دستی طور پر اپ ڈیٹ کرنے میں بھی کافی وقت صرف کرتے ہیں۔ Maleo آپریشنل توسیع کو فنڈ کرنے کیلئے کمائیاں بڑھانا چاہتی تھی مگر انہیں وہاں تک پہنچنے کیلئے ایک زیادہ مؤثر طریقہ ڈھونڈنے کی ضرورت تھی۔

Maleo نے دیگر اشتہاراتی سولیوشنز اور پلیٹ فارمز آزمائے مگر کمائیوں کے اعتبار سے خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوئی۔ ایک بار ایوب، Maleo کے ڈائریکٹر نے AdMob کے بڈنگ سولیوشن کے بارے میں سنا، انہوں نے اسے آزمانے کا فیصلہ کیا۔ Maleo دیگر وساطت کے پلیٹ فارمز کے ذریعے پہلے سے بڈنگ چلا رہی تھی لیکن انہوں نے اب تک AdMob استعمال نہیں کیا تھا، جو کہ مستقل طور پر Maleo کا اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا نیٹ ورک تھا۔

AdMob بڈنگ کے ذریعے وسائل کا استعمال کم کرنا

Maleo کیلئے، بڈنگ کو AdMob وساطت کے ساتھ ضم کرنا ایک سیدھا اور مؤثر پروسیس تھا۔ نفاذ کی گائیڈ سمجھنے میں آسان تھی اور جب بھی کوئی تکنیکی یا غیر تکنیکی سوال سامنے آتا، وہ براہ راست اپنی AdMob ٹیم سے رابطہ کرتے۔ "ہم موصول ہونے والی سپورٹ سے بے حد خوش تھے"، ایوب کہتے ہیں۔ Maleo نے ایک ہی وقت میں تمام صارفین کیلئے Bus Simulator ایپ میں بڈنگ لانچ کی، ہر اشتہار کے نیٹ ورک کو بغور چیک کر کے یقینی بناتے ہوئے کہ اس کی کارکردگی درست ہے۔

بڈنگ سیٹ اپ کرنے کے بعد، Maleo نے نوٹس کیا کہ دستی طور پر واٹر فال کی تخلیق اور اس کے نظم پر کام نہ کر کے ہی ٹیم کا کتنا وقت بچ رہا ہے۔ کچھ غیر متوقع فوائد بھی تھے: اشتہار میں تاخیر میں بہتری اور چونکہ AdMob بڈنگ نے شریک نیٹ ورکس کی جانب سے ادائیگیوں کو ضم کیا، Maleo ان چھوٹے نیٹ ورکس کے ساتھ بھی کام کر سکا جنہیں شاید ان کے خود سے کام کرنے کی صورت میں ان تمام چھوٹی ادائیگیوں کو آگے پاس کرنا پڑتا۔

بڈنگ چلانے کے ایک ماہ بعد، آپریشن کے فوائد واضح ہو گئے مگر Maleo کے آمدنی کے اعداد و شمار چیک کرنے کے بعد ہی ٹیم کو اندازہ ہوا کہ چیزیں کتنی بہتر ہو گئی ہیں۔

photo

AdMob ہمارے کاروبار کیلئے بیحد اہم رہا ہے۔ ہمارا وقت بچتا ہے اور ہم زیادہ کماتے ہیں، جس سے ہمیں دوسری جگہوں پر سرمایہ کاری کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ہمارے پاس اپنے آپریشنز بڑھانے کیلئے زیادہ کیپیٹل ہے۔ ان فوائد کے بغیر، ہماری ترقی کی شرح یہ نہ ہوتی۔

ایوب, ڈائریکٹر, Maleo

کمائیوں اور وقت کی بچت کی آمد

Maleo کیلئے، اس تجربے کے نتائج ان کے گزشتہ تجربات سے کہیں اوپر اور زیادہ تھے۔ بورڈ پر میٹرکس میں اضافہ ہوا۔ ٹیم نے فی میل مؤثر لاگت (eCPM)، اوسط آمدنی فی صارف (ARPU) اور مجموعی اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں ‏50% اضافہ دیکھا۔

اپنا واٹر فال دستی طور پر اپ ڈیٹ نہ کر کے، Maleo اشتہار آپریشنز کا نظم کرنے میں ‏10% کم وقت صرف کرتی ہے۔ چھوٹی مگر چست ٹیم نے جس پر کام کا دباؤ گزشتہ طور پر زیادہ تھا، اس نئی افادیت کو خوش آمدید کیا۔ کمائیوں میں اضافہ اور اضافی وقت کی بچت کی مدد سے Maleo اپنی ٹیم اور آپریشنز کو بڑھانے پر اپنے اصل پلان کی نسبت کہیں تیزی سے توجہ دے سکتی تھی، ساتھ ہی پروڈکٹ ڈویلپمنٹ پر بھی زیادہ سرمایہ کاری ہو سکتی تھی۔ "AdMob بڈنگ نے ہماری ترقی کی شرح دوگنی کرنے میں ہماری مدد کی"، ایوب کہتے ہیں۔ "کسی بھی دوسرے سولیوشن نے ہمیں اتنا بڑا نفع آفر نہیں کیا"۔

اپنی لانچ کی کامیابی کے بعد، Maleo اپنے مزید گیمز میں AdMob پلیٹ فارم ضم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ "ہمارے پاس کچھ ٹائٹلز ڈویلپمنٹ کے مراحل میں ہیں اور ہم یہ دیکھنے کیلئے پُرجوش ہیں کہ بڈنگ کے ساتھ حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں"، ایوب کہتے ہیں۔