کامیابی کی داستان

Audify نے AdMob کے بڈنگ سولیوشن کے ساتھ مجموعی آمدنی کو ‏15% سے بڑھایا

Audify نے AdMob کے بڈنگ سولیوشن کے ساتھ مجموعی آمدنی کو ‏15% سے بڑھایا

Audify بھارت میں قائم ایک کمپنی ہے جس کی تین موسیقی اور آڈیو ایپس ہیں اور گزشتہ سال اس کے صارف کے حصول میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اپنے درون ایپ اشتہارات سے ہونے والی آمدنی بڑھانے کیلئے طریقوں پر غور کرتے ہوئے وہ نئے اشتہار کا نیٹ ورک SDKs شامل کرنے اور ان کی جانچ کرنے میں متردد تھے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ میموری کا استعمال صارف کے تجربے کو منفی طور پر اثر انداز کر سکتا ہے۔ 2020 میں، Audify نے AdMob کا بڈنگ سولیوشن دریافت کیا، جس نے انہیں مزید SDKs نافذ کیے بغیر زیادہ اشتہار کے نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بنایا اور یہ سب کچھ معیاری صارف کے تجربے کو محفوظ کرتے ہوئے ہوا۔ بڈنگ سلیوشن اور اشتہار کے فارمیٹس دونوں کی ایک رینج کی جانچ کرنے کے بعد، Audify کو اپنی ایپس کیلئے ایک بہترین سولیوشن ملا جو افزائشی آمدنی ڈیلور کرتا ہے، اس نے ان کی مجموعی کمائیوں کو صارف کا تجربہ متاثر کیے بغیر ‏15% سے بڑھایا۔

ایپ کا سائز چھوٹا رکھتے ہوئے آمدنی بڑھانا

مقررہ سبسکرپشن ماڈل کے ساتھ، Audify کی ہائبرِڈ منیٹائزیشن حکمت عملی میں درون ایپ خریداریاں (IAP) اور اشتہارات شامل تھے۔ زیادہ آمدنی حاصل کرنے کیلئے، انہوں نے نئے اشتہار کے نیٹ ورکس آزمانے کا فیصلہ کیا جو سبسکرپشن اور IAP سے زیادہ تجربے کے مواقع فراہم کرتے تھے۔‏‎ ‎ مگر انہیں معلوم تھا کہ ان کے ہر شامل کردہ SDK کے ساتھ ان کی ایپ کا سائز بڑھتا جائے گا اور برقراریت اور ڈاؤن لوڈ کی شرحیں کم ہونے کی وجہ سے صارف کے تجربے پر اس کا منفی اثر پڑے گا۔ گزشتہ تجربے کی بنیاد پر، ٹیم کا مطلوبہ معیار بلند تھا اور وہ صرف مستحکم اور قابل اعتماد SDKs استعمال کرنا چاہتے تھے۔ اس وقت، وہ AdMob اور دو دیگر اشتہار کے نیٹ ورکس استعمال کر رہے تھے۔

Audify کے CEO اشیش پٹیل کو AdMob کے بڈنگ سولیوشن کے بارے میں پتہ چلا اور انہیں یہ اچھا لگا کہ اس نے ریئل ٹائم میں مسابقت کا موقع فراہم کیا۔ پٹیل کا ماننا تھا کہ وہ نئے SDKs شامل کرنے کا خطرہ مول لیے بغیر ممکنہ طور پر اپنی آمدنی بڑھا سکتے ہیں۔ "ہمیں اس میں کافی زیادہ دلچسپی تھی اور ہم چاہتے تھے کہ جتنی جلدی ممکن ہو اس کا نفاذ ہو جائے"، اشیش نے یاد کرتے ہوئے بتایا۔

اشتہار کے فارمیٹس اور ممالک پر اے بی ٹیسٹنگ

Audify کی Android ایپس اور Google پروڈکٹس کے ساتھ مانوسیت کارآمد ثابت ہوئی۔ بڈنگ سولیوشن سیٹ اپ کرنا کافی آسان تھا۔ "انضمام ہموار اور آسان ہے"، اشیش بیان کرتے ہیں۔

Audify نے اپنی تینوں ایپس میں بڈنگ کو ضم کیا۔ پھر، انہوں نے صارف کی برقراریت پر مختلف اشتہار کے فارمیٹس کے اثر کی پیمائش کیلئے Firebase اے بی ٹیسٹنگ خصوصیات استعمال کیں۔ تینوں ایپس متعدد اشتہار کے فارمیٹس جیسے بینر، انٹرسٹیشل اور ایپ اوپن اشتہارات استعمال کرتی ہیں۔ اشیش اور ان کی ٹیم نے تجربے کے دوران Firebase کے نتائج پر نظر رکھتے ہوئے Google Play اسٹور میں صارفین کے تمام تجزیے پڑھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم مستقل طور پر نئی خصوصیات کے اے بی ٹیسٹس کرتی ہے، جس کا بنیادی مقصد کمائیوں اور صارف کی برقراریت کے درمیان توازن کو سمجھنا ہوتا ہے۔ "ہماری دلچسپی ہمیشہ یہ جاننا ہوتی ہے کہ اس کا فائدہ کیا ہے؟" اشیش کہتے ہیں۔

اپنے ٹیسٹس کے ذریعے، ٹیم نے دریافت کیا کہ بینر اور انٹرسٹیشل اشتہارات کا کون سا امتزاج ان کیلئے سب سے زیادہ کارآمد ہے۔ انہیں یہ بھی پتہ چلا کہ پورے صارفین کے گروہ پر اشتہار کی کثافت ایک جیسی ہونی ضروری نہیں، کچھ ممالک کی اشتہار سے متعلق پالیسیاں دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم سخت تھیں۔ لہذا، انہوں نے اس ہی اعتبار سے تشہیر کو ایڈجسٹ کیا۔ Firebase پر ایونٹس تخلیق کر کے اور مختلف اشتہار کی کثافتوں پر صارف کی برقراریت کی شرحوں کا تجزیہ کر کے، ٹیم کو صارف کے رویے پر بہتر بصارت حاصل ہوئی اور انہوں نے اپنی اشتہار کی منیٹائزیشن کی حکمت عملی کو مؤثر انداز میں بہتر بنایا۔

بڈنگ کے ساتھ آپ پھر بھی آمدنی بڑھا سکتے ہیں کیونکہ آپ مزید اشتہارات شامل نہیں کر رہے، آپ مزید اشتہار کے نیٹ ورکس شامل کر کے صرف اپنا eCPM بڑھا رہے ہیں۔

اشیش پٹیل, CEO, Audify

برقراریت قائم رکھتے ہوئے آمدنی بڑھانا

نئے اشتہار کے فارمیٹس، بڈنگ سے بڑھے ہوئے eCPM کے ساتھ مل کر، برقراریت کی شرح کو متاثر کیے بغیر مجعوعی آمدنی میں ‏10-15% اضافے کی وجہ بنے۔ Audify جزوی طور پر یہ کامیابی اس حقیقت سے منسوب کرتی ہے کہ انہیں کمائیوں میں اضافے کیلئے نئے SDKs شامل نہیں کرنے پڑے۔ "جب آپ ایپ کا سائز بڑھا رہے ہوں تو عموماً آپ کی ڈاؤن لوڈز کم ہو جاتی ہیں، آپ کی برقراریت کم ہو جاتی ہے"، اشیش کہتے ہیں۔ "اس سے آپ کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوتا اور یہ قابل توسیع ماڈل نہیں ہے۔ بڈنگ سولیوشن کے ساتھ، ایپ کا سائز نہیں بڑھتا جبکہ کمائیاں بڑھ جاتی ہیں۔"

اب Audify نئی ایپس کا سوئیٹ بنانے پر کام کر رہی ہے اور ان کیلئے بھی AdMob کے بڈنگ سولیوشنز کو ان میں ضم کرنے اور ان کی جانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ان کا ارادہ AdMob کے ساتھ اپنی منیٹائزیشن کی فائن ٹیوننگ کرتے ہوئے، انعام یافتہ ویڈیوز سمیت اشتہار کے فارمیٹس پر تجربے کرنا جاری رکھنے کا ہے۔