گائیڈ

Google AdMob کے فطری اشتہارات کی پلے بُک

Google AdMob کے فطری اشتہارات کی پلے بُک

ٹیگز

فطری اشتہارات کیا ہیں؟

فطری اشتہارات آپ کو ان اشتہارات کی وضع اور بناوٹ کو حسب ضرورت بنانے کی اجازت دیتے ہیں جو آپ کی ایپ میں ظاہر ہوتے ہیں۔ آپ اشتہارات کو بالکل شروع سے ڈیزائن کرتے ہیں: وہ کیسے دکھائی دیتے ہیں، کہاں انہیں رکھا جاتا ہے اور وہ آپ کی ایپ کے موجودہ ڈیزائن کے اندر کیسے کام کرتے ہیں۔

photo

فطری اشتہارات کا استعمال کیوں کریں؟

فطری اشتہارات کے ساتھ حسب ضرورت اشتہار کے ڈیزائن بنا کر، آپ ایپ میں صارف کے بہتر تجربات لا سکتے ہیں اور اشتہارات سے اپنی مجموعی آمدنیوں کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اگر آپ بہتر صارف کا تجربہ، مزید طویل مدتی آمدنی یا دونوں تلاش کر رہے ہیں اور ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپنے اشتہارات ڈیزائن کرنا چاہ رہے ہیں تو آپ کو فطری اشتہارات کو زیر غور لانا چاہیے۔

فطری اشتہارات کے فائدے

  • عام طور پر، فطری اشتہارات آپ کے درون ایپ اشتہارات کے لیے سب سے فطری وضع اور طرز فراہم کرتے ہیں
  • مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صارفین فطری اشتہارات کو بینرز سے کم خلل انداز پاتے ہیں اور یہ مجموعی طور پر مزید متحد تجربہ فراہم کرتے ہیں۔1
  • اشتہار کے دیگر فارمیٹس کے مقابلے آپ کو آپ کی ایپ میں فطری اشتہارات کو ضم کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید لچک حاصل ہوتی ہے۔

ان سب کی آپ کے لیے کیا معنویت ہے

فطری اشتہارات آپ کو ہموار اور فطری اشتہار کا تجربہ بنانے کی اجازت دیتے ہیں تاکہ آپ ممکنہ طور پر مجموعی طور پر مزید اشتہارات دکھا سکیں اور اپنے صارفین کو مصروف رکھ سکیں۔ بالآخر، اس سے طویل مدت تک آپ کو اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کو زیادہ سے زیادہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ‎ ‎

فطری اشتہارات کے لیے بہترین طریقے

فطری اشتہارات کے بارے میں سوچتے وقت، یہ بات یاد رکھیں کہ کارکردگی کا قریبی تعلق اس جگہ سے ہے جہاں اشتہار کو لگایا جاتا ہے اور جس طرح اشتہار دکھائی دیتا ہے - ان دونوں خصوصیات کو آپ کنٹرول کر سکتے ہیں۔ بہترین کارکردگی حاصل کرنے کے لیے محتاط ڈیزائن اور تفصیلات پر توجہ کی ضرورت ہے۔

فطری اشتہارات کی پلے بُک کے ساتھ، ہم اس فارمیٹ میں آپ کی کامیابی کے حصول میں مدد کرنے کے لیے آپ کو بہترین طریقے، مثالیں، تجاویز اور وسائل فراہم کرنے کی امید کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے پڑھنا جاری رکھیں۔

فطری اشتہارات کی لچک پذیری ایپس کی بہت سی قسموں کے لیے اسے بہت موزوں بنا دیتی ہے۔ ‎ ‎جب کامیاب فطری اشتہار کی حکمت عملی کے نفاذ کی بات آتی ہے تو سب سے اہم قابل غور چیزیں اشتہار کا ڈیزائن اور اشتہار کا مقام ہوتے ہیں۔ فطری اشتہار کے اچھے تجربے کو ہمیشہ ایپ کے ڈیزائن کے ساتھ فطری طور پر موزوں ہونا چاہیے اور اسے صارف کے تجربہ کے ساتھ مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔ ‎ ‎

فطری اشتہار کے ڈیزائن کے بہترین طریقے

چونکہ فطری اشتہارات آپ کو اشتہار کا ڈیزائن آپ کے مطلوبہ طریقے کے مطابق حسب ضرورت بنانے کی اجازت دیتے ہیں، ذیل میں اس وقت عمل کرنے کے لیے کچھ عام آزمائے ہوئے اصول ہیں جب آپ فیصلہ کر رہے ہوں کہ آپ کے فطری اشتہارات کیسے دکھائی دیں گے:

1. اشتہار کے ڈیزائن کو اپنی ایپ کے مواد کے وضع اور طرز سے مماثل بنائیں۔ عناصر کو موافق بنائیں اور ملتے جلتے فونٹس، رنگ اور طرز استعمال کریں۔ مشتہر کے اثاثوں کو پھیلانے یا تراشنے سے اجتناب کریں۔

درجہ ذیل کے اس نمونہ والے اشتہار میں وہی رنگ کا پیلیٹ، بٹن کی طرز، فونٹ اور سائز کا اطلاق ہوا ہے جیسا براہ راست اس کے اوپر کی فیلڈ میں، جس سے اس کے مطابق بصری تجربہ تخلیق ہوتا ہے۔

2. واضح طور پر نشاندہی کریں کہ اشتہارات اشتہارات ہیں۔ ہمیشہ اشتہار کا بَیج اور AdChoices آئیکن شامل کریں اور فطری اشتہارات کی پالیسیوں. پر عمل کریں۔ اونچائی یا سایہ ڈالنے جیسے لطیف ویژوئل اشاروں کے ساتھ اپنے فطری اشتہار کو ممتاز کریں۔

درجہ ذيل میں نمونہ والے اشتہار میں نہ صرف اشتہار بیج شامل ہے، بلکہ ستارے کے نشان والی درجہ بندیاں اور بڑا کال ٹو ایکشن بھی شامل ہے، جو واضح طور پر اس کو ایپ میں دیگر غیر اشتہارات والے عناصر سے ممتاز کر دیتے ہیں۔

3. اشتہار کے مواد کو قابل دریافت اور قابل کارروائی بنائیں۔جہاں یہ آپ کی ایپ کے مواد میں فِٹ ہو جاتا ہے تو اشتہار کو مزید دکھائی دینے والا بنانے کے لیے بڑے سائز والے لے آؤٹ پر غور کریں۔ مصروفیت حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ واضح کال ٹو ایکشن شامل کریں، جیسے انسٹال کریں، ابھی خریدیں، شروعات کریں یا مزید جانیں۔

ذیل کے نمونہ والے اشتہار کو ایپ کے لوڈ ہونے کے وقت کا فائدہ ملتا ہے، اس کا لے آؤٹ زیادہ بڑا ہے اور اس میں واضح کال ٹو ایکشن ہے، جس سے دلچسپ، مگر غیر خلل انگیز اشتہار کا تجربہ بنتا ہے۔ ‎ ‎

فطری اشتہار کے مقام کے لیے بہترین طریقے

اشتہار کے مقام کا آپ کے فطری اشتہار کی حکمت عملی کی کامیابی میں بہت ہی اہم کردار ہوتا ہے۔ یہ فیصلہ کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے کہ آپ کے اشتہارات کہاں جائیں گے ذیل میں سر فہرست رہنما ہدایات ہیں:

1. اشتہار کو اپنی ایپ کا فطرتی عنصر بنائیں۔ اشتہار کو ایپ کے مواد اور ڈیزائن کے فلو میں فِٹ کریں، لیکن یہ یقینی بنائیں کہ یہ قابل امتیاز ہے۔ صارفین کو اپنے اشتہار سے حیران نہ کریں۔

درجہ ذیل میں نمونہ والے اشتہار کو ایپ کی فیڈ میں رکھا گیا ہے، لیکن یہ مواد سے ممتاز ہے۔ جب صارف آرڈر کرنے کے لیے ریسٹورنٹس کی فہرست کو اسکرول کرے گا تو وہ متعلقہ مواد کے ساتھ ایپ کے فلو میں فِٹ ہونے والا اشتہار دیکھے گا۔

photo

2. مزاحمت شامل نہ کریں۔آپ کے اشتہارات کو اس کے راستے میں نہیں آنا چاہیے جو صارفین آپ کی ایپ میں کر رہے ہیں۔ صارفین کو یہ بتانے کا اہل ہونا چاہیے کہ کہاں ایپ کا مواد ختم ہوتا ہے اور اشتہار کا مواد شروع ہوتا ہے۔

درجہ ذیل میں نمونہ والا اشتہار اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب صارف کوئی کیپشن لکھ رہا ہو، لیکن یہ صارف کو ایسا کرنے سے نہیں روکتا ہے۔ ذیل میں اشتہار کو دیکھتے ہوئے، صارف اس وقت بھی اپنا کیپشن لکھ سکتا ہے۔ اشتہار کا مواد بھی ایپ کے مواد سے واضح طور پر ممتاز ہے۔

photo

3. اپنے صارف کے اسفار کو جانیں۔ اس چیز کے بارے میں سوچیں جو آپ کے صارفین آپ کے اشتہار کے ساتھ تعامل کرنے سے پہلے، اس کے دوران اور اس کے بعد کر رہے ہیں۔ صارفین کو آپ کا اشتہار اس وقت دکھائی دینا چاہیے جب وہ آپ کی اسکرین پر مواد پر غور کر رہے ہوں، نہ کہ اس وقت جب وہ کسی اور جگہ جانے کی کوشش کر رہے ہوں۔

فطری اشتہار کے نفاذ کے لیے بہترین طریقے

جب آپ اپنے فطری اشتہارات کو نافذ کرنے کے لیے تیار ہو جائیں تو نتائج کو بہتر بنانے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے وسائل کے ساتھ ذیل میں وضاحت کردہ بہترین طریقوں پر عمل کریں:

اپنے اشتہارات کو ٹیسٹ کریں۔ متعدد ڈیزائنوں کو آزمائیں اور انہیں ایک دوسرے کے مقابلے ٹیسٹ کریں۔ مختلف ڈیزائن مختلف ایپس، ایپ کے زمروں یا خطوں میں بہتر کارکردگی انجام دیتے ہیں۔ بہترین کارکردگی انجام دینے والے ایسے اشتہارات تلاش کرنے کے لیے جو آپ کے صارفین کو بھی مصروف کرتے ہیں، A/B ٹیسٹ کے مختلف اشتہار کے ڈیزائنوں میں Firebase کو استعمال کر کےدیکھیں۔

فطری اشتہارات کی پالیسیوں کو چیک کریں اور یقینی بنائیں کہ آپ کے اشتہارات مطابقت پذیر ہیں۔ یہ رہنما ہدایات ایسے اشتہارات بنانے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں جو صارف اور مشتہر کے مثبت تجربہ کی طرف لے جاتے ہیں۔

نفاذ کے بعد کا منصوبہ بنائیں۔ جب آپ کی ایپ میں اشتہارات تیار ہو جائیں اور چلنے لگیں تو اس بارے میں ٹیبز رکھیں کہ آپ کے فطری اشتہارات کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ نفاذ کے بعد کے منصوبہ میں یہ بھی شامل ہو سکتا ہے کہ کب اور کیسے آپ AdMob رپورٹس استعمال کر کے اشتہار کے مقام اور کارکردگی اور کسی بھی اپ ڈیٹ کے شیڈول کا جائزہ لیتے ہیں۔

نمونہ جاتی اشتہارات

ترغیب حاصل کریں۔دیکھیں کہ کیسے دیگر لوگوں نے اپنی ایپس میں فطری اشتہارات کو نافذ کیا ہے۔

نافذ کرنے کے وسائل

ذیل میں ان وسائل کی فہرست ہے جو مفید ہو سکتے ہیں۔

فطری اشتہار بنانے کے لیے تیار ہیں؟

اگر آپ شروعات کرنے کا آسان طریقہ تلاش کر رہے ہیں تو Android یا iOS. کے لیے ہماری اصل تمثیلات چیک کریں۔ ان تمثیلات میں آسان فطری اشتہار کے لیے سبھی کوڈ ہیں۔ آپ انہیں جیسی کی تیسی استعمال کر سکتے ہیں یا اپنی ایپ کی وضع اور طرز سے بہتر مماثلت کے لیے انہیں حسب ضرورت بنا سکتے ہیں۔

اگر آپ نے اس سے پہلے فطری اشتہارات کو استعمال کیا ہے یا آپ خالی سلیٹ سے شروع کرنا چاہتے ہیں تو بلا جھجھک اصل کی ہماری دستاویزات پر پہنچ جائیں (Android, iOS).

1. Google داخلی مطالعہ، 2017