AdMob کیا ہے
Google AdMob ڈیولپرز کے لیے اعلی معیاری اشتہارات کے ساتھ ان کی موبائل ایپس سے پیسہ کمانے کو آسان بنا دیتا ہے۔ AdMob مشتہر کی عالمی ڈیمانڈ، اختراعی اشتہار کے فارمیٹس اور ایپ منیٹائزیشن کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو ملا کر ہر نقش کی قدر کو زیادہ سے زیادہ کر دیتا ہے۔
اشتہارات کیوں دکھاتے ہیں؟
ایپ کے صارفین کو اشتہارات دکھانے سے آپ کو معیاری ایپس بنانے اور ڈیولپ کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آپ کے کاروبار کو بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے آمدنی کا پائیدار ذریعہ بنانے کی اجازت مل جاتی ہے۔ مشتہرین نئے کسٹمرز تک پہنچتے ہیں اور صارفین متعلقہ پروڈکٹس اور سروسز دریافت کر سکتے ہیں، دریں اثنا وہ مفت میں ایپس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ لہذا یہ سبھی کے لیے مفید ہے – ڈیولپرز، صارفین اور مشتہرین۔
AdMob کیسے کام کرتا ہے
اشتہارات کو وہ مشتہرین بناتے اور ان کی ادائیگی کرتے ہیں جو ایپ صارفین کے لیے اپنے پروڈکٹس یا سروسز کو پروموٹ کرنا چاہتے ہیں۔ جب آپ اپنی ایپ میں اشتہارات کے لیے جگہ بنا لیتے ہیں تو AdMob ان مشتہرین کے ساتھ کام کرتا ہے جو آپ کے صارفین کے لیے متعلقہ اشتہارات دکھانے کے لیے ادائیگی کرتے ہیں۔
Google اشتہار نیٹ ورک
سب سے بڑے عالمی اشتہار کے نیٹ ورکس میں سے ایک کے بطور، AdMob آپ کی ایپ میں اشتہار کی جگہ کے لیے مقابلہ کرنے والے لاکھوں مشتہرین کے ساتھ کام کرتا ہے، جن میں سب سے بڑے عالمی برانڈز سے لیکر دلچسپ ترین نئے براہ راست صارفین کو خدمات پیش کرنے والے اسٹارٹ اپس شامل ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ مزید ڈیمانڈ کی وجہ سے آپ کے صارفین کو مزید متعلقہ اشتہارات دکھائے جائیں گے اور اس سے آپ کے لیے مزید آمدنی ہوگی۔
اشتہار کی وساطت
فریق ثالث نیٹ ورکس کے لیے مشتہر کی ڈیمانڈ میں توسیع کر کے متعدد چیزوں کو آزمائیں۔ AdMob یہ یقینی بنانے کے لیے بہت زیادہ محنت کرتا ہے کہ آپ سب سے زیادہ ادائیگی کرنے والے نیٹ ورکس سے اشتہارات دکھا رہے ہیں – اور فی ہزار نقوش (CPM) سب سے زیادہ قیمت کما رہے ہیں۔
ہائی برِڈ آمدنی کے ماڈلز
آمدنی کے دیگر ذرائع، جیسے درون ایپ خریداریوں (IAP)، کے ساتھ اپنی درون ایپ تشہیر کو ملا کر ایک متوازن اور پائیدار آمدنی کا ذریعہ بنائیں۔
اشتہار کے فارمیٹس
صحیح وقت پر صحیح صارفین کو صحیح اشتہارات پیش کر کے، آپ اپنی ایپ کو منیٹائز کرتے ہوئے صارفین کو زبردست تجربہ فراہم کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔ آپ فارمیٹس کے وسیع اختیارات میں سے منتخب کر سکتے ہیں، بشمول:
- انعام پیش کرنے والے: وہ اشتہارات جنہیں صارفین درون ایپ انعامات کے بدلے میں مصروف ہونے کے لیے منتخب کر سکتے ہیں، جیسے بونس پوائنٹس یا گیم میں اضافی ”موقعہ“۔
- اصل: حسب ضرورت بنائے ہوئے اشتہارات جو آپ کی ایپ کے فطری حصے کی طرح دکھائی دیتے اور محسوس ہوتے ہیں۔
- بینر: ایسے مستطیل نما اشتہارات ہیں جنہیں اسکرین کے اوپر یا نیچے لگایا جا سکتا ہے۔
- انٹرسٹیشل: وہ جامد یا ویڈیو اشتہارات ہیں جو ایپ کے تجربہ میں خلل ڈالے بغیر مصروف کرنے والے برانڈ تجربات بنا کر، فطری بریکس یا منتقلی کے پوائنٹس پر ظاہر ہو سکتے ہیں۔
AdMob کا فائدہ
عالمی طور پر اعلی CPMs اور فل ہونے کی شرحوں کو چلانے میں مدد کرنے والی مشتہر کی ڈیمانڈ کے ساتھ AdMob آمدنی کو زیادہ سے زیادہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ثابت شدہ پلیٹ فارم کے بطور، ہمارا مقصد نہ صرف پائیدار آمدنی کے سلسلے بنانے کے لیے اپ کو با اختیار بنانا ہے، بلکہ آسان، مگر طاقتور ٹولز کے ساتھ آپ کے کام کو آسان تر بھی بنانا ہے۔
ڈیولپرز کے کاروبار کو بڑھانے میں ان کی مدد کرنے کا ہمارا طریقہ یہ ہے۔
انڈسٹری کی سرکردہ منیٹائزیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ پائیدار آمدنی کو زیادہ سے زیادہ کریں:
- وساطت: AdMob کا وساطت پلیٹ فارم موبائل اشتہار کے متعدد نیٹ ورکس کو ترتیب دینے، ان کا نظم کرنے اور ان کو بہتر بنانے میں ڈیولپرز کی مدد کرتا ہے۔ تشہیر کے متعدد ذرائع کے ساتھ کام کرنے سے آپ کے اشتہار کی انونٹری کے لیے مقابلہ پیدا ہوتا ہے، جو مزید کمانے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
- کھلی بولی: شرکت کرنے والے سبھی اشتہار کے نیٹ ورکس کو ایک ساتھ دعوت دے کر، آپ کے اشتہار کے وسائل ریئل ٹائم میں ہر اشتہار کی جگہ کے لیے بولی لگا کر، یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ ہمیشہ ہر نقش کے لیے اعلی ترین CPM کمائیں۔
اپنے صارفین کو مصروف کریں: اختراعی اشتہار کے فارمیٹس جیسے انعام پیش کرنے والے اور فطری اشتہارات صارفین کو خوش اور مصروف رکھنے کے لیے منیٹائزیشن کے ساتھ صارف کے تجربہ کو متوازن رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
ٹاسکس کو خودکار بنائیں: روزانہ کے ٹاسکس کا دھیان رکھنے کے لیے ہمارے خودکار ٹولز استعمال کریں – اور بہترین ایپس بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنا وقت خالی کریں۔
اپنے برانڈ کی حفاظت کریں: مضبوط تشہیری پالیسیاں، ناشر کے کنٹرولز اور اشتہار کے جامع جائزے اشتہارات کی ان اقسام کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں جنہیں آپ اپنے برانڈ کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنی ایپ پر ڈسپلے کرتے ہیں۔
مزید اسمارٹ بصیرتیں حاصل کریں: Google Analytics برائے Firebase کے ساتھ ہموار انضمام کی پیشکش کر کے، AdMob مزید اسمارٹ اینالیٹکس اور اطلاع دہندگی کی خصوصیات پیش کرتا ہے تاکہ آپ بہتر طور پر سمجھ سکیں کہ کس طرح صارفین اشتہارات کے ساتھ تعامل کرتے ہیں اور اپنی لائف ٹائم قدر کو بہتر بناتے ہیں۔
AdMob کے ساتھ کیسے شروع کریں
درون ایپ اشتہارات سے زیادہ سے زيادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے، آپ کے پاس نمایاں صارفین کا گروہ اور اپنے صارفین کی اچھی سمجھ ہونی چاہیے۔ وہاں سے، شروعات کرنا آسان ہے۔ بس اپنا نیا AdMob اکاؤنٹ بنائیں یا Google Ads کے موجودہ اکاؤنٹ کے ساتھ سائن ان کریں۔
اپنی ایپ سے مزید کمانا شروع کرنے کے لیے تیار ہیں؟ AdMob کے ساتھ شروعات کریں۔